ھفتہ 24 اکتوبر 2020

پی آئی اے کا متبادل ذرائع سے برطانیہ کے لئے فضائی آپریشن بحال

پی آئی اے کا متبادل ذرائع سے برطانیہ کے لئے فضائی آپریشن بحال

پی آئی اے نے اپنے معزز مسافروں کی سہولت کے لئے متبادل ذرائع سے برطانیہ کا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 30 اکتوبر سے لندن اور مانچسٹر کے لئے پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد تا لندن، لاہور تا لندن اور اسلام آباد تا مانچسٹر کی پروازوں چلائی جائیں گی۔ ان پروازوں کے لئے نئے جہاز، آرام دہ بزنس کلاس فلیٹ بیڈ نشستیں, ذائقہ دار کھانا اور دنیا کےبہترین ان فلائیٹ انٹرٹینمنٹ کی حامل پروازیں براہ راست روانہ ہوا کریں گی جن کے لئے بکنگ کاآغاز کردیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائرمارشل ارشد ملک نےپروازوں کےآغازکےبارےمیں اپنےخیالات کااظہارکرتےہوئےمتعلقہ آفیشلز کومسافروں کو بہترین سروس کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ان پروازوں کےمتعلق اس امیدکااظہارکیاجارہاہےکہ ہمارے مسافر کسی بھی بہترین ائیرلائن سے بہتر یا ہم پلہ سروس کیلئے قومی ائیرلائن کا انتخاب کریں گے۔