ھفتہ 24 اکتوبر 2020

"عمران صاحب وقت پر شادی کرتے توآج پڑنانا ہوتے"مریم نواز کو "نانی " کہنے پر نون لیگ بھی میدان میں آگئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاک فوج کو نوازشریف کا بیانیہ نہیں بلکہ عمران صاحب کی نااہلی، نالائقی اور کرپشن کمزور کررہی ہے، عمران صاحب کی تقریر قابل ترس تھی،عمران صاحب وقت پر شادی کرتے توآج پڑنانا ہوتے۔وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےمریم اور نگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کی تقریر قابل ترس تھی،عمران صاحب کی تقریر سے ثابت ہو گیا کہ اْن کی دم پر پاؤں آگیا ہے،اِن کی بے حسی عیاں تھی کہ اِنہیں عوام کے مسائل کی کوئی تکلیف ہے اور نہ ہی پریشانی،عمران صاحب نے تسلیم کیا ان کی نالائقی کی وجہ مہنگائی ہوئی۔نہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے تسلیم کیا ان کی نالائقی کی وجہ آٹا اور چینی مہنگا ہوا،فوج کو نوازشریف کا بیانیہ نہیں، عمران صاحب کی نااہلی، نالائقی اور کرپشن کمزور کررہی ہے، ملک کی معیشت کمزور ہوجائے تو دفاع بھی کمزور ہوجاتا ہے،عمران صاحب بائیس سال سے کہہ رہے ہیں کہ فوج مداخلت کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب وقت پر شادی کرتے توآج پڑنانا ہوتے، کاش رشتوں کے تقدس اور احترام کو سمجھتے،آج پھر ثابت ہو گیا کہ عمران صاحب کو معیشت کی بدحالی، بے روزگاری اور مہنگائی سے تکلیف نہیں،نوازشریف کی تقریر سے عمران صاحب تکلیف نہیں تو ٹی وی پر دکھائیں؟۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کی تقریب سے خطاب میں مریم اور بلاول کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا  کہ میں نے پیش گوئی کی تھی کہ جب چوروں کی چوری پر ہاتھ پڑے گے تو سب اکٹھے ہوں گے، گزشتہ روز دو بچوں نے تقریریں کیں، ان پر بات نہیں کرنا چاہتا، ایک ان میں سے نانی ہوگئی ہے لیکن وہ میرے لیے بچی ہی ہے,جو انسان جدوجہد نہیں کرتا وہ لیڈر ہی نہیں بن سکتا اور اِنہوں نے ایک گھنٹہ حلال کا کام نہیں کیا اور وہ لیکچر دے رہے ہیں جو اپنے باپ کی حرام کی کمائی پر پلے ہوئے ہیں۔