ھفتہ 24 اکتوبر 2020

پی ڈی ایم جلسے سے قبل آصف علی زردار ی کی کارکنوں کو اہم ہدایت

پی ڈی ایم جلسے سے قبل آصف علی زردار ی کی کارکنوں کو اہم ہدایت

اکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف زرداری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے دوران اپنے کارکنوں کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔ کارکن فیس ماسک اور سماجی فاصلے کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ قیادت کو کارکنوں کی صحت اور زندگی بہت عزیز ہے، کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا، احتیاط ضروری ہے۔ دوسری جانب کراچی کے باغ جناح میں پی ڈی ایم کے کل ہونے والے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے  جاری ہیں۔