ھفتہ 24 اکتوبر 2020

نواز شریف کا تمام بیانیہ عدلیہ پرحملہ، برداشت نہیں کریں، وفاقی وزیر قانون نے مسلم لیگ ن کو خبردار کر دیا

نواز شریف کا تمام بیانیہ عدلیہ پرحملہ، برداشت نہیں کریں، وفاقی وزیر قانون نے مسلم لیگ ن کو خبردار کر دیا

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہمہنگائی سمیت دیگرچیلنجزماضی کی کرپشن کی وجہ سے درپیش ہیں،کرپٹ سیاسی لیڈرشپ کی وجہ سے پاکستان کے حالات یہاں تک پہنچے، 73سال سے سیاسی سماجی فرقہ پرستی اورمسائل سب کے سامنے ہیں متفقہ آئین کے باوجودتعصب پرمبنی سیاست کوخیربادنہیں کیا،نواز شریف کا تمام بیانیہ عدلیہ پرحملہ ہے، برداشت نہیں کریں گے۔

مقامی ہوٹل میں پانچویں جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے کہا کہ ملک نااہل قیادت کے آئین سے انحراف کے باعث یہاں تک پہنچا، 73سال سے سیاسی سماجی فرقہ پرستی اورمسائل سب کے سامنے ہیں متفقہ آئین کے باوجودتعصب پرمبنی سیاست کوخیربادنہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں نااہل اورکرپٹ قیادت کی وجہ سیاسی نہج پرپہنچے، ادارے آئین اورقانون کی روشنی میں کام کریں توبہتری آسکتی ہے، سوموٹوقانون کے بے دریغ استعمال سے بھی مسائل پیداہوئے، وزیراعظم کی پوری کوشش ہے کہ وہ کام کریں جس سے ملک کی فلاح ہو، وزیراعظم کی کوشش ہے وہ اس کام سے رکیں جوملک کیلئے بہترنہ ہو۔