بدہ 24 اپریل 2024

رات گئے آئی جی سندھ کو کون گھر سے زبردستی اٹھا کر لے گیا؟ تہلکہ خیز خبرآگئی

رات گئے آئی جی سندھ کو کون گھر سے زبردستی اٹھا کر لے گیا؟ تہلکہ خیز خبرآگئی
کیپٹن صفدر کی گرفتاری

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے
ہوئے کہا کہ ”سندھ حکومت نے ن لیگ کے رہنما محمد زبیر کو بتایاہے کہ آئی جی
سندھ کو رینجرز کی جانب سے صبح چار بجے مبینہ اغواءکیا گیا اور اس کے بعد
انہیں سیکٹر کمانڈر کے دفتر لایا گیا جہاں ایڈیشنل آئی جی پہلے سے ہی موجو د
تھے ، سیکٹر کمانڈر کے دفتر میں ان پر کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے وارنٹس
جاری کرنے کیلئے دباﺅ ڈالا گیا ۔“

کیپٹن صفدر کو کراچی کے مقامی ہوٹل سے
مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیاہے ، جس کے بعد
سیاسی شخصیات اور صحافیوں کی جانب سے کئی اہم بیانات سامنے آ رہے ہیں ،
سینئر صحافی حامد میر ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے
تہلکہ خیز دعویٰ بھی کر دیاہے ۔

Facebook Comments