جمعہ 29 مارچ 2024

سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے مشترکہ کاوشوں کا اعلان

سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے مشترکہ کاوشوں کا اعلان

اوورسیز ریئل سٹیٹ مارکیٹنگ کیلئے کام کرنیوالی قاضی انوسٹمنٹ پراپرٹیز ،
ہوم آدم پراپرٹیز اور آدم اینڈ رسل سٹیٹ میں مشترکہ کوششوں کے حوالے سے
خطاب کرتے ہوئے نمائندوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اوورسیز پاکستانیوں  نے
ہمیشہ سپورٹ کیا ہے۔ قاضی انوسٹمنٹ کے ثاقب رفیق چوہدری کا کہنا تھا کہ ان
کی کمپنی گذشتہ سات سال سے بین الاقوامی طور پر کام کررہی ہے اور ہزاروں
افراد ان کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کر چکے ہیں، دیگر کمپنیوں کے
ساتھ ملکر اجتماعی کوششوں کا آغاز ہوا ہے جس کا فائدہ پاکستان جو ہوگا ۔

آدم پراپرٹیز کے چیئرمین بیرسٹر راشد اسلم کا کہنا تھا کہ اوورسیز
پاکستانی اپنے آبائی وطن میں ریئل سٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے
ہیں، اس غرض سے ان کو قانونی طور محفوظ سرمایہ کاری کی کوششوں کا آغاز کیا
گیا ہے ۔پاکستانی ریئل سٹیٹ سے وابستہ ملک اسحق کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش
ہوگی کہ قانونی طور پر منظور شدہ پراجیکٹ ہی متعارف کروائے جائیں۔

پاکستان میں اوورسیز سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کا
اعلان  کردیا،  سنٹرل لندن میں ہونیوالی مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان
میں سرمایہ کاری کے حوالے چاروں کمپنیوں میں معاہدے پر بھی دستخط کئے گئے ۔

Facebook Comments