جمعرات 25 اپریل 2024

سجدۂ صبح شام کیا کرتا| یگانہ چنگیزی |

سجدۂ صبح شام کیا کرتا| یگانہ چنگیزی |

سجدۂ صبح شام کیا کرتا

غائبانہ سلام کیا کرتا

جو نہ سمجھے خود اپنا مطلبِ شوق

وہ پیام و سلام کیا کرتا

وقت جس کا کٹے حسینوں میں

کوئی مردانہ کام کیاکرتا

بندۂ خاص پر مرا مولا

نگہِ فیضِ عام کیا کرتا

یہ مساوات ، تحفۂ ناچیز

وہ یگانہ کے نام کیا کرتا

شاعر: یگانہ چنگیزی

Facebook Comments