جمعرات 25 اپریل 2024

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا معمولی سستا

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا معمولی سستا

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ نرخ 500 روپے اور فی اونس 2 ڈالر کم ہوگئے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 500 روپے کمی سے ایک لاکھ 15 ہزار 700 روپے اور 10 گرام سونا 429 روپے سستا ہوکر 99 ہزار 194 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین تک پہنچ گئی تھی۔

کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب رہا، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان تھا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ڈالر کمی سے 1916 ڈالر کا ہوگیا۔ کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی 10 روپے کمی سے 1240 روپے جبکہ 10 گرام نرخ 8.57 روپے سستی ہوکر 1063.10 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.14 ڈالر کی  سے 24.86 ڈالر میں فروخت ہورہی ہے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ مقامی مارکیٹ میں یکم جنوری 2020ء کو سونے کی قیمت 88 ہزار 150 روپے تھی

Facebook Comments