جمعہ 19 اپریل 2024

واٹس ایپ میں اشیا کی خریداری اور کلاؤڈ ہوسٹنگ سروسز متعارف

واٹس ایپ میں اشیا کی خریداری اور کلاؤڈ ہوسٹنگ سروسز متعارف

فیس بک کافی عرصے سے واٹس ایپ سے کمائی کے لیے مختلف ذرائع پر غور کررہی ہے مگر اب تک اس میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

مگر اب فیس بک نے اپنے زپرملکیت دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکششن کے لیے ایپ کے اندر خریداری اور ہوسٹنگ سروسز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، تاکہ اس کے ذریعے اپنی آمدنی کو بڑھا سکے جبکہ کمپنی کے ای کامرس انفراسٹرکچر کو اکٹھا کرسکے۔

خیال رہے کہ فیس بک نے 2014 میں واٹس ایپ کو 19 ارب ڈالرز میں خریدا تھا مگر اب تک اسے اپنی کمائی کا ذریعہ بنا نہیں سکی۔

Facebook Comments