منگل 23 اپریل 2024

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 26 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 26 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی (دھرتی نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 26 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان سٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 26 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 12 ارب 6 کروڑ ڈالر سے بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز موجود ہیں۔

Facebook Comments