ھفتہ 20 اپریل 2024

گورنمنٹ ڈگری کالج سیٹیلائٹ ٹاون راولپنڈی کے تین اساتذہ کو کورونا ہو گیا

گورنمنٹ ڈگری کالج سیٹیلائٹ ٹاون راولپنڈی کے تین اساتذہ کو کورونا ہو گیا

راولپنڈی(دھرتی نیوز) گورنمنٹ ڈگری کالج سیٹیلائٹ ٹاون راولپنڈی میں کورونا وائرس کے تین کیسز سامنے آگئے ۔گورنمنٹ ڈگری کالج سیٹیلائٹ ٹاون کے تین اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے کورونا کیسز سامنے آنے پر کالج کو آئندہ ایک ہفتے کے لیے فوری طور پر سیل کردیا گیا ہے۔دھرتی نیوزکی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے جاری کردہ احکامات کے تحت کالج 23 اکتوبر سے 29 اکتوبر 2020 تک بند رہے گا۔ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے تحت کالج کے اساتذہ اور طلبہ کے 104 کورونا کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔

Facebook Comments