منگل 23 اپریل 2024

اندراج مقدمہ کے بعد کنگنا رناوت کا موقف بھی آگیا

اندراج مقدمہ کے بعد کنگنا رناوت کا موقف بھی آگیا

بھارتی متنازع ہیروئن کنگنا رناوت کے خلاف گزشتہ ہفتے ساحل اشرفی سید
نامی شخص کی جانب سے ممبئی کی عدالت میں  کنگنا رناوت پر بالی ووڈ کو مسلسل
بدنام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وہ اپنی ٹوئٹس کے
ذریعے دو گروہوں اور عوام میں مذہبی منافرت کو فروغ دے رہی ہیں جس پر ممبئی
عدالت کی جانب سے درخواست پر کنگنا رناوت کے خلاف مذہبی منافرت کو ہوا
دینے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا گیا تھا۔

اس سے متعلق کنگنا رناوت نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر
پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ ’بھارتی حکومت اُنہیں جیل میں
بھیجنے کی کوششیں کر رہی ہے اور حکومت کا یہ اقدام اُنہیں مزید با اعتماد
بنا رہا ہے، حکومت کے اس رویے نے اُن میں احساس جگایا ہے کہ وہ سہی سِمت
میں جا رہی ہیں اور حق کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

کنگنا رناوت کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ ’وہ بے تابی سے جیل جانے
کی منتظر ہیں، ‘ کنگنا رناوت نے اپنے مذہب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ
’اُن کے خداؤں کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا گیا تھا، اُن کی گرفتاری سے اُن
کی زندگی کو مزید واضح مقصد ملے گا‘۔

Facebook Comments