جمعہ 29 مارچ 2024

سائرہ کی بغیر میک اپ تصویر نے بھی دھوم مچا دی

سائرہ کی بغیر میک اپ تصویر نے بھی دھوم مچا دی
اداکارہ اور ماڈل سائرہ یوسف کی بغیر میک اپ لُک کو پسند کیا جارہا ہے، نئے روپ میں تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔اداکارہ زیادہ سوشل میڈیا پر فعال نہیں رہتیں تاہم بغیر میک اپ کی تصویر بھی سائرہ کی بہن پلوشہ کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔پلوشہ نے اپنی اور سائرہ کی ایک دلکش تصویر شیئر کی جس میں دونوں بہنیں کندھوں تک کھلے بالوں میں نہایت دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔ سائرہ کو شیشے میں سیلفی لیتے دیکھے جاسکتا ہے۔اس سے قبل سائرہ کے فوٹوشوٹ نے بھی دھوم مچا دی، ڈیزائنر علی ذیشان کے لیے مکمل کروائے گئے فوٹو شوٹ میں سائرہ نے لال رنگ کی مغربی طرز کی میکسی پہنی تھی۔واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں۔

Facebook Comments