منگل 23 اپریل 2024

راحت فتح کا دعائیہ کلام ریلیز ہوتے ہی مقبول

راحت فتح کا دعائیہ کلام ریلیز ہوتے ہی مقبول

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی
اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کا مشترکہ دعائیہ کلام ’وتعز
من تشاء‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

دعائیہ کلام ’وتعز من تشاء ‘
کو عدنان صدیقی نے لکھا اور کمپوز کیا ہے، کلام کی ویڈیو میں شوبز ستارے
دکھائی دئیے جن میں عدنان خود بھی شامل تھے۔پانچ منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیو میں عدنان صدیقی کے علاوہ اداکارہ سجل علی، امر خان اور دیگر شوبز شخصیات نظر آئیں۔

کلام کی ہدایات احتشام الدین نے دی ہیں جبکہ کلام کی ویڈیو کو صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی اور اس کے اطراف میں فلمایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس پراجیکٹ کا اعلان عدنان صدیقی نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں دیا تھا۔

انسٹاگرام پوسٹ پر عدنان صدیقی نے لکھا تھا کہ ’میرا اور راحت فتح علی خان صاحب کا مشترکہ پراجیکٹ جلد آرہا ہے۔‘

اداکار نے بتایا گزشتہ 2 ماہ میرے لیے شدید پریشان کن رہے، کئی قریبی
دوستوں کوکھودیا اور یہ وقت گزارنا اتنا آسان نہیں تھا، میں اس تکلیف کو
سمجھ سکتا ہوں جس سے آپ سب گزرے کیونکہ میں نے بھی اسی تکلیف کاسامنا
کیا۔‘

عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ نئے پروجیکٹ کے حوالے
سے عدنان نے لکھا ’ایسے وقت میں مجھے محسوس ہوا کہ اللہ ہم سے خوش اور
راضی نہیں ہے۔‘

Facebook Comments