جمعہ 29 مارچ 2024

پی ایم ایس افسران نے قلم چھوڑ ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ہے

پی ایم ایس افسران نے قلم چھوڑ ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ہے

سندھ پولیس کے احتجاج کے بعد پنجاب میں بھی پی ایم ایس افسران میدان میں
آگئے ہیں۔ پی ایم ایس افسران نے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایم ایس افسران کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ کیے گئے
تحریری وعدے پورے کیے جائیں ورنہ قلم چھوڑ احتجاج کیا جائے گا۔ افسران کی
جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے پر چیف سیکرٹری پنجاب کے
دفتر کے سامنے احتجاج کریں گے۔

خیال رہے کچھ روز قبل ہتک آمیز رویہ کے الزام پر سندھ پولیس کے آئی جی
سمیت تمام اعلیٰ افسران نے احتجاجاً چھٹی کی درخواستیں دے دی تھیں، تاہم اب
پی ایم ایس افسران کی جانب سے بھی قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

Facebook Comments