جمعرات 25 اپریل 2024

کیٹی پیری اور انکے شوہر پرنس ہیری اور میگھن کے پڑوسی بننے والے ہیں

کیٹی پیری اور انکے شوہر پرنس ہیری اور میگھن کے پڑوسی بننے والے ہیں

امریکی گلوکارہ اور نغمہ نویس کیٹی پیری اور ان کے پارٹنر اورلینڈو
بلوم، پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے پڑوسی بننے والے ہیں،
اطلاعات کے مطابق یہ جوڑا مونٹیسائیٹو میں جائیداد خرید رہا ہے۔ان اطلاعات میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس سلیبریٹی جوڑے نے حال ہی میں سانتا
باربرا کیلی فورنیا میں رہائش کے لیے ایک نئی جائیداد خریدی ہے جو کہ ڈیوک
اور ڈچز آف سسیکس کی رہائش گاہ سے بہت قریب ہے۔یاد رہے کہ شاہی جوڑے نے اس سال جون میں 14 ملین ڈالر مالیت کا مینشن خریدا تھا۔

ایک میڈیا رپورٹ کے کیٹی پیری اور اورلینڈو بلوم کے ہاں اس سال اگست میں
بچے کی ولادت ہوئی ہے اور انھوں نے اپنا شاندار محل نما مکان 14اعشاریہ 2
ملین ڈالر میں خریدا ہے۔

جبکہ اسی علاقے میں امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے، گیون پالٹرو اور اوپرا ونفرے بھی رہائش پذیر ہیں۔

Facebook Comments