جمعرات 28 مارچ 2024

سپارکو نے نہیں بتا یا کہ بارشیں ہونے والی ہیں وزیراعظم عمران خان

سپارکو نے نہیں بتا یا کہ بارشیں ہونے والی ہیں وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گندم اس لیے مہنگی ہوئی کیونکہ سپارکو نے
نہیں بتا یا کہ بارشیں ہونے والی ہیں ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی کے خصوصی
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہدو بار بارشیں غلط وقت پر
آگئیں ،موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے گندم کی کٹائی کے وقت بارشیں
آگئیں،مسئلہ یہ ہوا جس ادارے کو بارشوں کی پیشگی اطلاع دینی چاہیے تھی وہ
ادارہ ہی کام نہیں کر رہا تھا ،اب ہم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سپارکو کا
استعمال کر رہے ہیں اور ہم سیٹلائٹ سے امیجزدیکھیں گے۔ فوڈ سیکیورٹی ہمیشہ
وفاقی حکومت کے پاس ہونی چاہیے ،اٹھارویں ترمیم میں سب سے بڑا نقصان یہ
ہوا ہے کہ اب یہ ذمہ داری صوبو ں کے پاس چلی گئی ہے۔ہم صوبوں سے گندم چیک
کر رہے ہیں تو پنجاب نے جتنی گندم بتائی اتنی گندم پیدا نہیں ہوئی ،پھر
گندم میں کمی آنا شروع ہو گئی۔

Facebook Comments