جمعرات 28 مارچ 2024

دیوقامت اژدھے نے خاتون کو دبوچ لیا

دیوقامت اژدھے نے خاتون کو دبوچ لیا

آسٹریلوی شہر برسبین میں ایک خوفناک اژدھے نے خاتون کے ایک پیر کو
دبوچ لیا، سانپ نے اس انداز میں خاتون کو جکڑا کہ اسے مدد کے لیے پولیس کو
بلانا پڑگیا۔

 خاتون کو اپنی گاڑی کے نیچے 3 میٹر لمبا اژدھا نظر
آیا، اس نے نکالنے کی کوشش کی تو سانپ اس کے ایک پیر سے چمٹ گیا، اژدھے نے
اتنی زور سے خاتون کو دبوچ رکھا تھا کہ خاتون کو شدید تکلیف محسوس ہورہی
تھی۔

بعد ازاں متاثرہ خاتون نے پولیس کو کال کی جس پر اہلکار فوری
طور پر جائے وقوع پہنچے اور خاتون کو ریسکیو کیا، ریسکیو کے بعد سانپ کو
جھاڑیوں میں چھوڑ دیا گیا۔

Facebook Comments