بدہ 24 اپریل 2024

اماراتی شہری بغیر ویزا اسرائیل جاسکیں گے

اماراتی شہری بغیر ویزا اسرائیل جاسکیں گے

متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد اب بغیر ویزے کے اسرائیل جا سکیں گے۔

اماراتی
سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون کے جاری
کردہ اعلامیے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اماراتی شہری جلد بغیر ویزا
حاصل کیے اسرائیل کا 90 روز تک کا دورہ کرسکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق ویزے سے استثنیٰ کا یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان طے
پانے والی مفاہمت کے تحت کیا گیا ہے اور اس کی توثیق کے ساتھ ہی یہ
نافذالعمل ہوجائے گا۔

Facebook Comments