جمعرات 25 اپریل 2024

سعودی حکام کی ایگزٹ ری انٹری ویزے کے حوالے سے اہم وضاحت

سعودی حکام کی ایگزٹ ری انٹری ویزے کے حوالے سے اہم وضاحت

ریاض(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) ویزے کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کی ہے۔

سعودی عرب میں مقیم ایک غیر ملکی نے استفسار کیا تھا کہ انہوں نے خروج و عودہ ویزا نکلوایا ہے اور اس کا دورانیہ 150 دن کا ہے، وہ جاننا چاہتے ہیں کہ ویزے کی میعاد اس کے اجرا کی تاریخ سے شروع ہوگی یا سعودی عرب سے سفر کی تاریخ سے شمار کی جائے گی؟

محکمہ پاسپورٹ نے ٹویٹر پر جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر خروج و عودہ ویزے کی میعاد مہینوں کے حساب سے مقرر ہو مثلا 60، 90 یا 120 دن تو ایسی صورت میں اجرا کی تاریخ سے تین ماہ کے اندر سفر کیا جاسکے گا اور ویزے کی مدت سفر کی تاریخ سے جوڑی جائے گی۔

تاہم اگر خروج و عودہ ویزے کے دن متعین ہوں یا اس میں یہ تحریر ہو کہ فلاں تاریخ سے قبل واپس آنا ہے تو ایسی صورت میں دن اور واپسی کی متعینہ تاریخ کی پابندی کرنا ہوگی۔

Facebook Comments