جمعہ 19 اپریل 2024

فٹ بال پریمیر لیگ، لیڈز یونائیٹڈ نے آسٹن ولا کو 0-3 سے شکست دیدی

فٹ بال پریمیر لیگ، لیڈز یونائیٹڈ نے آسٹن ولا کو 0-3 سے شکست دیدی

تفصیلات کے مطابق انگلش سرزمین پر جاری فٹ بال پریمیر لیگ میں لیڈز
یونائیٹڈ اور آسٹن ولا کا آمنا سامنا ہوا اور شائقین کو تگڑا مقابلہ دیکھنے
کو ملا۔ میچ کا آغاز دفاعی انداز میں ہوا اور پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی
جانب سے تابڑ توڑ حملوں کے باوجود کوئی گول نہ ہو سکا۔ 

میچ کے
دوسرے ہاف میں آتے ہی لیڈز یونائیٹڈ کے کھلاڑی چھا گئے اور ایک بیمفورڈ ہی
سب پر بھاری ثابت ہوئے جنہوں نے 55 ویں منٹ میں پہلا گول داغا اور پھر 66
ویں اور 74 ویں منٹ میں گول کر کے شاندار ہیٹ مکمل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 3
گولوں کی برتری دلا دی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔

لیڈز یونائیٹڈ کی اس جیت نے کامیابی کی راہ پر چلے آسٹن ولا کلب کی راہ
میں رکاوٹ حائل کر دی ہے جبکہ اس بڑی جیت پر لیڈز یونائیٹڈ کو پوائنٹس ٹیبل
پر ترقی بھی مل گئی ہے جس نے دفاعی چیمپین لیورپول سے تیسری پوزیشن چھین
لی ہے۔

Facebook Comments