جمعرات 18 اپریل 2024

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے نیا فیچرمتعارف کروا دیا

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے نیا فیچرمتعارف کروا دیا

کیلی فورنیا(دھرتی نیوز) پیغام رسانی کی معروف ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت صارفین ہمیشہ کے لیے کسی بھی غیر ضروری چیٹ کو میوٹ کر سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی ’چیٹ سیٹنگز‘ میں یہ آپشن حال ہی میں شامل کیا گیا ہے۔اس سے قبل واٹس ایپ پر کوئی بھی چیٹ میوٹ کرنے کا دورانیہ 8 گھنٹے، ایک ہفتہ یا ایک سال تک تھا لیکن اب صارفین کو ایک سال کی جگہ ’ہمیشہ‘ کے لیے چیٹ میوٹ کرنے کا آپشن دیا گیا ہے۔واٹس ایپ کا نیا فیچر اب اینڈرائڈ اور آئی او ایس دونوں ہی ایپس میں دستیاب ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں واٹس ایپ نے آڈیو یا ویڈیو کال گروپ میں آٹھ افراد کو شامل کرنے کا فیچر متعارف کرایا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ میں اس سے قبل گروپ کال کے دوران صرف چار افراد کو شامل کیا جا سکتا تھا۔

Facebook Comments