جمعرات 03 دسمبر 2020

موسم سرما میں کورونا وائرس زیادہ خطرناک کیوں ہوگا؟

موسم سرما میں کورونا وائرس زیادہ خطرناک کیوں ہوگا؟

موسم سرما میں کووڈ 19 انفلوائنزا کے ساتھ مل کر بہت بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس سے نئے کورونا وائرس کی نقول بننے کی شرح 10 ہزار گنا بڑھ سکتی ہے۔

یہ بات چین میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ لیبارٹری ٹیسٹوں میں ثابت ہوا کہ انفلوائنزا اور کووڈ 19 دونوں کا ایک ساتھ شکار ہونے والے فرد میں کورونا وائرس کی نقول بننے کا عمل 10 ہزار گنا بڑھ جائے گا۔