ھفتہ 20 اپریل 2024

لڑکی نے دوست کا کھانے کا بل 5 لاکھ کا بنوا دیا

لڑکی نے دوست کا کھانے کا بل 5 لاکھ کا بنوا دیا

چین میں لڑکی نے کھانے کیلئے ایسا کچھ آرڈر کیا کہ آخر میں بل 2300 پاؤنڈ یعنی تقریباً پاکستانی کرنسی میں 5 لاکھ کا بل بن گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں 29 سالہ لڑکے نے اپنی دوستی کو بلائنڈ ڈیٹ پر کھانے پر مدعو کیا تھا، تاہم لڑکی اپنے ساتھ دیگر 23 دوستوں کو لے کر پہنچ گئی، جس کے بعد کھانے کیلئے آرڈر دیا گیا

کھانے سے فارغ ہو کر جب بل دینے کا وقت آیا تو ویٹر نے انہیں 2300 پاؤنڈ کا بل تھما دیا، جو پاکستانی روپوں میں تقریباً 5 لاکھ بنتے ہیں۔

اس خبر کی دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کے درمیان کچھ عرصہ قبل ہی دوستی ہوئی تھی۔

لڑکے کی لڑکی سے ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی، جس کے بعد لڑکے کی جانب سے مسلسل لڑکی سے ملنے کی فرمائش کی جاتی رہی۔ دونوں کے درمیان ملاقات کیلئے ایک ریسٹورنٹ کا انتخاب ہوا

لڑکے بڑے ارمانوں سے لڑکی کا انتظار کر رہا تھا، تاہم جب اس کی نظر لڑکی کے ہمراہ آتی دوستوں کی بٹالین پر پڑی تو وہ حیران رہ گیا۔ لڑکی کی فیملی اور اس کے دوستوں نے بغیر کسی جھجک کے رچ کر کھانا کھایا۔

بل بڑھتا ہوا دیکھ کر لڑکا پریشان ہوگیا اور خاموشی سے بل ادا کرکے اپنے گھر چلا گیا۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر بننے والے دوست کی دریا دلی کو پرکھنا چاہتی تھی۔

Facebook Comments