اتوار 29 نومبر 2020

فائیو سٹار ہوٹل پر چھاپہ، بالی ووڈ اداکارہ جسم فروشی کرتی پکڑی گئی

فائیو سٹار ہوٹل پر چھاپہ، بالی ووڈ اداکارہ جسم فروشی کرتی پکڑی گئی

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ایک فائیو سٹار ہوٹل پر چھاپہ مار کر جسم فروشی میں ملوث ایک بالی ووڈ اداکارہ سمیت 3 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے گورے گاؤں میں واقع ایک فائیو سٹار ہوٹل میں جسم فروشی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ پولیس نے اہلکاروں کو گاہک بنا کر ہوٹل بھیجا جنہوں نے ایک انٹرنیشنل بیلی ڈانسر اور 2 ٹی وی اداکاراؤں کیلئے 10 لاکھ روپے میں ڈیل کی۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ڈیل ہونے سے جسم فروشی کی بات کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد چھاپہ مار کر وہاں سے 3 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار لڑکیوں میں ایک بالی ووڈ اداکارہ بھی شامل ہے۔