جمعرات 28 مارچ 2024

ایک عام دوا کووڈ 19 کے مریضوں میں موت کا خطرہ کم کرے، تحقیق

ایک عام دوا کووڈ 19 کے مریضوں میں موت کا خطرہ کم کرے، تحقیق

ایسا مانا جاتا ہے کہ روزانہ ایک گولی اسپرین کا استعمال مختلف امراض سے بچا سکتا ہے، اس میں کتنی حقیقت ہے یہ تو طبی ماہرین ہی بتاسکتے ہیں۔

مگر اب ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج مریض اگر روزانہ کم مقدار میں اسپرین کا استعمال کریں، ان میں اس وبائی مرض سے پیچیدگیوں اور موت کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔

امریکا کی یونیورسٹی آف میری لینڈ اسکول آف میڈیسین کی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ اسپرین استعمال کرنے والے کووڈ 19 کے مریضوں کا آئی سی یو تک پہنچنے یا وینٹی لیٹر سپورٹ پر جانے کا امکان دیگر کے مقابلے میں کم ہوتا ہے اور اس دوا سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں ان میں موت کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

Facebook Comments