بدہ 24 اپریل 2024

سعودی عرب : غیر ملکیوں کیخلاف پولیس کی بڑی کارروائی

سعودی عرب : غیر ملکیوں کیخلاف پولیس کی بڑی کارروائی

ریاض (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارت افرادی قوت نے ریاض میں 36 دکانیں سیل کردیں اور سعودائزیشن کی خلاف ورزی پر 44 تارکین کو گرفتار کیا ہے۔

وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے انسپکٹرز نے دارالحکومت ریاض کے پرانے طرز کے ایک بازار میں چھاپہ مار کارروائی کی ہے، بغیر لائسنس دکانیں کھلی ہوئی تھیں۔ سعودائزیشن کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں کی گئیں۔

سعوسدی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت افرادی قوت کے انسپکٹروں نے چھاپہ مہم کے دوران دس خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ انہوں نے ریکارڈ کیا کہ گھریلو کارکن زنانہ لوازمات دکانوں پر فروخت کررہے ہیں اور قانون محنت کی دفعہ 39 کی پابندی نہیں کی جا رہی۔

انسپکٹرز نے ریاض کے معروف عوامی بازار میں 180 دکانوں تفتیشی کارروائی کی اور اس بات کا جائزہ لیا کہ دکاندار سعودائزیشن کی پابندی کررہے ہیں یا نہیں۔

اس بات کا بھی پتہ لگایا گیا کہ خواتین کے لیے مختص اسامیوں پر مرد تو کام نہیں کررہے، دکانداروں کی طرف سے قوانین محنت کی پابندی کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا۔

یاد رہے کہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود جدید طریقوں سے ’معا للرصد‘ ایپ کے ذریعے خلاف ورزیوں کی رپورٹیں بھی لیتی ہے جبکہ 19911 پر بھی رابطہ کرکے خلاف ورزیوں کی رپورٹ کی جاسکتی ہے۔

Facebook Comments