جمعرات 28 مارچ 2024

ماہی گیروں کے بچوں کو نیوی میں مواقع ملنے چاہئیں: وزیراعلیٰ سندھ

ماہی گیروں کے بچوں کو نیوی میں مواقع ملنے چاہئیں: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(دھرتی نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی سے اہم ملاقات میں کہا کہ ماہی گیروں کے بچوں کو نیوی میں مواقع ملنے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے نیول چیف ایڈمرل امجدنیازی نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے نئے نیول چیف کو اہم عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، نیول چیف نے مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ آپ کا تعلق سانگھڑ سے ہے، آپ کا نیوی کے اعلیٰ مقام پر پہنچنا نوجوانوں کے لیے انسپائیریشن ہے، ہمیں تعلیمی نظام کو مزید بہتر کرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کے بچوں کو نیوی میں مواقع ملنے چاہئیں، ماہی گیروں کے نیول جوائن کرنے کے لیے حوصلہ افزائی ہونی چاہئے، ماہی گیروں کا سمندر سے گہرا تعلق ہے، ان کا نیوی سے تعلق مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ملاقات کے موقع پر نیول چیف کو شیلڈ اور روایتی تحائف دیئے۔

یاد رہے رواں ماہ 7 اکتوبر کو ایڈمرل امجد خان نیازی نے بطور نیول چیف پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھال لی تھی، ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22 ویں سربراہ ہیں۔

Facebook Comments