جمعہ 19 اپریل 2024

بزرگ کار سوار کے گاڑی نہ روکنے پر پولیس اہلکار نے بونٹ پر چڑھ کر پستول تان لیا

بزرگ کار سوار کے گاڑی نہ روکنے پر پولیس اہلکار نے بونٹ پر چڑھ کر پستول تان لیا

حیدرآباد (دھرتی نیوز) سٹی تھانے کی حدود لجپت روڈ پر بزرگ کار سوار کے گاڑی نہ روکنے پر پولیس اہلکار نے بونٹ پر چڑھ کر پستول تان لیا، گاڑی نہ روکنے اورمسلسل گاڑی چلانے پر دیگر پولیس اہلکار بھی پہنچ گئے۔ بزرگ شہری سے بدتمیزی اورپولیس اہلکاروں کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا ایس ایس پی حیدرآباد نے نوٹس لیکر ایس پی سائٹ انیل حیدر کومعاملے کی انکوائری کاحکم دیدیا ہے۔

دھرتی نیوزکے مطابق حیدرآبادپولیس کے ترجمان کاکہناہے کہ بزرگ شہری پولیس کے اچانک روکنے اوربونٹ پر چڑھنے کے باعث گھبراہٹ کا شکار ہوگیا، جس پروہ شرمندہ ہے۔

ایس ایس پی حیدرآباد نے سوشل میڈیا پر واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایس پی سائٹ انیل حیدر کو انکوائری کا حکم دیتے ہوئے 4 روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔