منگل 16 اپریل 2024

شادی کے بارے میں سوال پر اداکارہ عائشہ عمر بھی بول پڑیں

شادی کے بارے میں سوال پر اداکارہ عائشہ عمر بھی بول پڑیں

کراچی (دھرتی نیوز) اداکارہ عائشہ عمر نے   کہا کہ جب اللّٰہ کی مرضی ہوگی تب شادی کریں گی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک صارف کے شادی کے حوالے سے سوال کا جواب دیا، ایک صارف نے کہا کہ ’سب شادی کررہے ہیں آپ کب کررہی ہیں شادی؟عائشہ عمر نے جواب دیا کہ ’جب اللّٰہ کی مرضی ہوگی۔‘

اس سے قبل ایک ویب شو میں مقبول ترین اداکارہ عائشہ عمرنے کہا ہے کہ اگر دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اورشادی کیلئے صرف قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت حسین، رانا ثناء اللہ اور شیخ رشید بچیں تو میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ترجیح دوں گی۔میزبان نے ادکارہ سے سوال کیا کہ اگر کسی آفت کی وجہ سے دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اور صرف قائم علی شاہ، چوہدی شجاعت حسین، رانا ثناء اللہ اور شیخ رشید بچیں تو وہ کس سے شادی کریں گی؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے سوائے شیخ رشید کے سب کو جاننے سے ہی انکار کردیا تاہم بروقت گوگل پر پہچان کروائی گئی تو انہوں نے کہا کہ اگر ایسی صورتحال ہوتی ہے تو وہ شیخ رشید کا انتخاب کریں گی کیوں کہ شیخ رشید کے پاس اچھی حسِ مزاح ہے اور وہ مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں۔

مشہور مزاحیہ ڈرامہ بلبلے سے شہرت حاصل کرنے والی خوبصورت اداکارہ عائشہ عمر تابش ہاشمی کے مزاحیہ یوٹیوب شو میں جلوہ گر ہوئیں، شو میں اداکارہ عائشہ عمر نے ذاتی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر بھی گفتگو کی۔عائشہ عمر نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ صرف ہمارے سماج کی سوچ ہے کہ شادی زندگی کو سنوارتی ہے لیکن درحقیقت شادی تو زندگی ختم کردیتی ہے۔

Facebook Comments