وزیراعظم عمران خان نے گلوکار و اداکار علی ظفر کو اہم ذمہ داری سونپ دی
لاہور (دھرتی نیوز ) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کووزیراعظم عمران خان نے ” نمل نالج سٹی” کا سفیر نامزد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر کو نمل نالج سٹی کا سفیر نامزد کیا ہے ۔ نالج سٹی ملک کے دور دراز علاقوں میں مقیم پسماندہ آبادی کے لئے بڑے علمی گہوارے یا مرکز کی حیثیت رکھتا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں علی ظفر نے یہ خبر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے سب سے پہلے اور سب سے بڑے نالج سٹی یعنی ” نمل نالج سٹی ” کا بطور سفیر نامزد کرنے پر وہ وزیر اعظم عمران خان اور اس پراجیکٹ کو ڈیزائن کرنے والے ٹونی آشائی کے بے حد شکرگزار ہیں ۔ علی ظفر نے کہا کہ علم، ملک اور اس کے لوگوں کی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
Honoured to be nominated ambassador to the first & biggest knowledge city in Pakistan “Namal Knowledge City” envisioned by the honourable Prime Minister @ImranKhanPTI designed by @tonyashai. Knowledge is key for the development of a country and its people. pic.twitter.com/ttQn4cuyA0
— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 25, 2020
Facebook Comments