جمعرات 25 اپریل 2024

یو بی ایل کو رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں 26 ارب 40 کروڑ کا نفع

یو بی ایل کو رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں 26 ارب 40 کروڑ کا نفع

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) نے رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 26
ارب 40 کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے۔ ٹیکس کی کٹوتی کے بعد یو بی ایل کا
منافع 30 ستمبر 2020 تک 16 ارب روپے رہا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 12
فیصد زیادہ ہے۔

بینک نے اہم کاروباروں میں بھی رفتار کو برقرار
رکھا اور 71 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا جو 14 فیصد زیاد ہے۔ بینک کے ایک
شیئر کے عوض منافع 13 روپے 13 پیسے رہا۔

یو بی ایل کے صارفین کی
تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ان کی تعداد 10 ملین سے زیادہ ہوگئی
ہے۔ موجودہ عرصے کے دوران یو بی ایل کے ڈومیسٹک بزنس کو 36 ارب سے زیادہ کا
منافع ہوا جو گزشتہ سال سے 36 فیصد زیادہ ہے۔ یو بی ایل کے برانچ نیٹ ورک
کی کوریج وسیع ہورہی ہے اور اس میں جمع کرائے جانے والے ڈپارٹ 1 اعشاریہ 35
ٹریلین سے زیادہ ہوگئے ہیں ۔ یو بی ایل زندگی کے تمام شعبہ جات کی خدمت پر
یقین رکھتا ہے اسی لیے انہوں نے 4 لاکھ کے قریب نئے کرنٹ اکاؤنٹ کھولے
ہیں۔

یو بی ایل ترسیلات زر میں 24 فیصد حصہ رکھتا ہے، گزشتہ ایک سال کے دوران
یو بی ایل کے ذریعے 6 ارب ڈالر سے زیادہ کی ترسیلات پاکستان آئیں، یہ
سمندر پار پاکستانیوں کے سب سے پراعتماد پارٹنر کے طور پر اپنی ساکھ برقرار
رکھے ہوئے ہے۔

Facebook Comments