جمعرات 25 اپریل 2024

ترکی کے صدر نے عوام سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کردی

ترکی کے صدر نے عوام سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کردی

ترکی کے صدر نے طیب اردوان نے کہا ہے کہ عوام فرانسیسی مصنوعات کا
بائیکاٹ کرے۔ ان کا کہنا تھاکہ نبی کریمﷺ کی ناموس کا تحفظ اور اسلامو
فوبیا ہماری قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، ان اقدامات کو فاشزم قرار دیتے ہیں۔

نجی
ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلامی دنیا میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکات کی
مہم زور پکڑتی جارہی ہے،کویت کے بعد پاکستان ، سعودی عرب، مصر سمیت متعدد
مسلم ممالک میں عوام نے سپر سٹورز سے فرانسیسی مصنوعات ہٹانے شروع کردی ہیں
جبکہ سوشل میڈیا پر ،ٹوئیٹر پر “شیم آن یو میکرون” اور ” فرانس سے تعلق
ختم کرو ” ٹرینڈ کر رہا ہے۔

ترک صدر نے بھی اپنے عوام سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کرتے
ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی ناموس کا تحفظ اور اسلامو فوبیا ہماری قومی
سلامتی کا مسئلہ ہے، ان اقدامات کو فاشزم قرار دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ
یورپی ممالک کا اسلام دشمنی کی بیماری سے نجات پانا ضروری ہے۔ یورپی ممالک
سیاسی اور اقتصادی حوالے سے نئے سرے سے طے پانے والے گلوبل سسٹم میں اپنی
حیثیت کا دفاع کرنا چاہتےہیں تو ان کا فوری طور پر اپنے وجود میں موجود
اسلام دشمنی کی بیماری سے نجات پانا ضروری ہے۔ بصورت دیگر یہ بیماری فرانس
سے جرمنی تک پورے یورپ کو اندر سے کھوکھلا کر دے گی۔

Facebook Comments