جمعرات 25 اپریل 2024

قومی اسمبلی میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف قرارداد متفقہ طورپر منظور

قومی اسمبلی میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف قرارداد متفقہ طورپر منظور

فرانس میں نبی اکرمﷺکے گستاخانہ خاکوں کے خلاف قومی اسمبلی میں
قراردادپیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا
کہ فرانس سے پاکستانی سفیر واپس بلایا جائے۔

وزیرخارجہ شاہ
محمودقریشی نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف پارلیمنٹ میں مشترکہ قراردادپیش کی ،
قراردادمنظور ہوتے ہی ایوان ”اللہ اکبر“ کے نعروں سے گونج اٹھا۔قراردادمیں
کہا گیا کہ ایوان گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتاہے،یورپ میں اسلاموفوبیاکے
رجحان میں اضافہ ہورہاہے،یورپ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اسلاموفوبیاکی
واضح مثال ہے،پاکستان کودنیامیں اسلاموفوبیاکے بڑھتے رجحان پرتشویش ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اوآئی سی15مارچ کواسلاموفوبیاکے خلاف دن
قراردے۔

Facebook Comments