جمعرات 25 اپریل 2024

پی آئی اے نے سعودی عرب جانے والوں کو زبردست خوشخبری سنا دی

پی آئی اے نے سعودی عرب جانے والوں کو زبردست خوشخبری سنا دی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کی پریشانی دور کرتے ہوئے پروازیں بڑھانے کے ساتھ ساتھ ایک اور شہر کے لیے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او ائیرمارشل ارشد ملک نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی اور سعودی عرب کے لیے پروازوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

ائیرمارشل نے پی آئی اے کی سعودی عرب کے لیے اضافی پروازوں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ زاید طلب کے باعث پی آئی اے نومبر سے سعودی عرب کےلیے مزید پروازوں میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔

پی آئی اے نے سعودی عرب میں ایک اور نئے اسٹیشن ا لقسیم شہر کے لیے بھی پروازیں شروع کرنے کا پلان مرتب کرلیا۔ایئرمارشل ارشد ملک نے کہا کہ سعودی عرب کے شہر القسیم میں بھی پاکستانیوں کی بڑی تعداد رہتی ہے۔

15 نومبر سے 3 پروازیں آپریٹ ہوں گی اور سعودی ایوی ایشن (گاکا) کی جانب سے اجازت ملتے ہی پروازیں شروع ہو جائیں گی۔

ائیرمارشل ارشد ملک نے کہا کہ امید ہے سعودی حکومت سے نومبر سے پروازوں میں اضافے سمیت القسیم شہر سے بھی پروازوں کی اجازت مل جائے گی۔ پی آئی اے القسیم کے لیے کراچی، لاہور ،اسلام آباد سے پروازیں آپریٹ کرے گی۔

Facebook Comments