ھفتہ 20 اپریل 2024

وفاقی کابینہ کا12نکاتی ایجنڈے پرمشتمل اجلاس آج ہوگا

وفاقی کابینہ کا12نکاتی ایجنڈے پرمشتمل اجلاس آج ہوگا

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج 27 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا، جب کہ 3 وزارتیں چینی، گندم دستیابی پر کابینہ کو بریفنگ دیں گی۔ وزارت خوراک کامرس، انڈسٹریز گندم امپورٹ، خریداری پر جب کہ چینی کی قیمتوں اور امپورٹ شیڈول پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ کابینہ ایجنڈے میں کنونشن آن انٹرنیشنل سی اے اے کے آرٹیکل 56،50میں ترامیم کی توثیق ، گلف ممالک کی شخصیات کیلئے لائیو اسٹاک ایکسپورٹ کی اجازت کی منظوری شامل ہیں۔

اجلاس میں ٹی سی پی کے ذریعے دوسری ایجنسیز کو گندم امپورٹ کی ون ٹائم اجازت اور نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں پر غورہو گا۔ ٹیکنالوجی الات اور نظام کی تنصیب کی پالیسی پر وزارت آئی ٹی بریفنگ دے گی، جب کہ وزارت ریلویز کی بحالی اور تشکیل نو کا پلان منظوری کیلئے پیش ہوگا۔

کابینہ توانائی کمیٹی کے15اکتوبرکے فیصلوں میں توثیق ، ای سی سی کے 19 اکتوبر کے فیصلوں میں توثیق اور 7وزارتوں کےماتحت اداروں کےایم ڈیز،سی ای اوزکی تقرری پررپورٹ ایجنڈےمیں شامل ہیں۔

اجلاس میں فوجداری قوانین میں ترمیم پر وزارت قانون بریفنگ دے گی جبکہ عسکری ایئرلائن کے لائسنس کومنسوخ کرنے کی سمری ایوی ایشن پیش کرے گی

Facebook Comments