ھفتہ 17 اپریل 2021

سری لنکا میں قید پاکستانیوں کی واپسی کا معاملہ، وزارت داخلہ میں اہم اجلاس طلب

سری لنکا میں قید پاکستانیوں کی واپسی کا معاملہ، وزارت داخلہ میں اہم اجلاس طلب

کراچی (دھرتی نیوز) سری لنکا میں قید پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق وزارت داخلہ نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کا معاملے پر جمعرات کو اہم اجلاس طلب کیا ہے جو سینئر افسران کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔

اجلاس کے دوران سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، اس اجلاس میں سی ای او پی آئی اے، آئی جی اسلام آباد، چیئرمین نادارا کو بھی اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر امیگریشن، سی اے اے حکام، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، ڈائریکٹر فارن آفس شریک ہوں گے، جس میں سری لنکن جیلوں میں قید پاکستانیوں کی واپسی کیلئے طیارے بھیجنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

Facebook Comments


Dharti News Headlines 6 PM The list of the most powerful countries in the world has been released | Dharti News Twenty percent of Pakistanis own 50 percent of the country’s wealth | Dharti News Dharti News Bulletin 04:30 PM Local and international News – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9:00 AM



0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x