منگل 16 اپریل 2024

گزشتہ ایک سال میں ملک میں کتنی مہنگائی ہوئی؟اعدادوشمار جاری

گزشتہ ایک سال میں ملک میں کتنی مہنگائی ہوئی؟اعدادوشمار جاری

اسلام آباد(دھرتی نیوز) پاکستان میں گزشتہ ایک سال میں مہنگائی کے طوفان میں ریکارڈ اضافہ ہوا، مہنگائی سے متعلق گذشتہ ایک سال کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

دھرتی نیوزکے مطابق ایک سال میں مصالحہ جات کی قیمتوں میں 86.31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔آلو 54.44 اور ٹماٹر 35.49 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔گزشتہ سال آلو 44 روپے کلو جبکہ اب 69 روپے کلو تک پہنچ گئے ہیں، اسی طرح ٹماٹر 85 روپے کلو سے 132 روپے کلو تک پہنچ گئے ہیں۔

ایک سال میں انڈے 45.02 فیصد مہنگے ہوئے۔گذشتہ سال اسی عرصے میں انڈے 114 روپے جبکہ اب 167 روپے درجن مل رہے ہیں۔ایک سال میں دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 31.89 فیصد ،دال ماش کی فی کلو قیمت میں 63 روپے اضافہ ہوا ہے۔گذشتہ سال دال مونگ 175 جبکہ اب 240 روپے کلو دستیاب ہے۔ویجیٹبل گھی 17.33 فیصد مہنگا ہوا ہے۔

چینی کی فی کلو قیمت 34.42 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔گذشتہ سال چینی 74 روپے جبکہ اب 100 روپے کلو سے زائد میں فروخت ہورہی ہے۔زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 19.49 فیصد کا اضافی ہوا ہے۔ ایک سال میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 30 روپے بڑھ گئی ہے۔ایک سال میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 17.37 فیصد مہنگا ہوگیا ہے۔20کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں 155 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ایک سال میں روٹی کی قیمت میں بھی 18 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ تازہ دودھ کی فی کلو قیمت میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Facebook Comments