جمعہ 29 مارچ 2024

سندھ حکومت کے گندم کے نرخ 2 ہزار فی من مقرر کرنے کے اقدام پر عبدالعلیم خان برس پڑے

سندھ حکومت کے گندم کے نرخ 2 ہزار فی من مقرر کرنے کے اقدام پر عبدالعلیم خان برس پڑے

محکمہ خوراک پنجاب کا سندھ حکومت کے اقدام پر رد عمل سامنے آ گیاہے ،
عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ سندھ حکومت نے بغیر سوچے سمجھے گندم کی امدادی
قیمت بڑھائی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر خوراک عبدالعلیم
خان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے ، سندھ
حکومت نے بغیر سوچے سمجھے گندم کی امداد ی قیمت بڑھائی،مہنگی گندم خریدی تو
حکومت ایکسپورٹ بھی نہیں کر سکے گی ،سندھ حکومت نظر ثانی کرتے ہوئے گندم
کی قیمت میں کمی کرے ،سندھ حکومت کا فی من قیمت دو ہزار روپے کا اقدام غیر
دانشمندانہ ہے ۔

Facebook Comments