بدہ 24 اپریل 2024

کوئٹہ میں نان بائیوں کی ہڑتال کے باعث روٹی کی نئی قیمت مقرر کردی گئی

کوئٹہ میں نان بائیوں کی ہڑتال کے باعث روٹی کی نئی قیمت مقرر کردی گئی

بلوچستان حکومت کی جانب سے کوئٹہ میں نان بائیوں کی ہڑتال کے باعث روٹی
کی نئی قیمت مقرر کردی گئی ہے تاہم نان بائیوں نے اسے مسترد کردیا ہے۔

پرائس
کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ میں 250
گرام کی روٹی کی نئی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے تندور ایسوسی ایشن نے نیا
نرخنامہ مسترد کردیا اور روٹی کی قیمت میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر
تندور ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ روٹی کی قیمت 30 روپے سے کم قبول
نہیں کی جائے گی۔ خیال رہے کہ روٹی کی قیمت میں اضافے کی خاطر نان بائی
گزشتہ 12 روز سے ہڑتال پر ہیں۔

Facebook Comments