جمعہ 29 مارچ 2024

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ (دھرتی نیوز) کوئٹہ اور گردونواح میں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دھرتی نیوزکے مطابق زلزلہ پیمامرکز کاکہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ،زلزلہ پیما مرکز کاکہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے مغرب سے 60 کلومیٹر فاصلے پر تھا۔

Facebook Comments