بدہ 24 اپریل 2024

شاہ رخ کیلئےبُرج الخلیفہ پر55ویں سالگرہ کی مبارکباد

شاہ رخ کیلئےبُرج الخلیفہ پر55ویں سالگرہ کی مبارکباد

بالی ووڈ کے کنگ خان کی 55ویں سالگرہ کے موقع پردبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت بُرج الخلیفہ پرانہیں مبارکباد دی گئی۔

شاہ رخ خان نے انسٹاگرام پرمداحوں کیلئے اپنی تصویرشیئرکی جس میں ہاتھ باندھے کھڑے ہیں جبکہ پس منظرمیں نظرآنے والے بُرج خلیفہ پر نیلی اور سُرخ روشنیوں کے ساتھ ان کا نام اور سالگرہ کی مبارکباد واضح ہے

اداکارنے کیپشن میں لکھا ” دُنیا کی سب سےبڑی اوربلند اسکرین پراپنے آپ کو دیکھ اچھا محسوس ہورہاہے ۔ میرے دوست محمد البارنے میری اگلی فلم سے پہلے ہی مجھے بڑی اسکرین پر دکھا دیا”۔

شاہ رخ نے بُرج خلیفہ انتظامیہ اورتعمیراتی کمپنی ایماردبئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ دبئی میں مجھے اپنا ہی مہمان بنانامیرے بچوں کیلئے متاثرکن ہے اورمجھے یہ بہت اچھا لگ رہا ہے۔

انسٹا گرام پرہی شیئرکی جانے والی ایک اور ویڈیو میں شاہ رخ نے سالگرہ کی مبارکباد دینے پرسب کا شکریہ ادا کیا

کرونا وائرس اور شاہ رخ کی بھارت میں عدم موجودگی کے باعث اس بارممبئی میں واقع ان کی رہائشگاہ “منت” کے باہرمداح جمع نہیں ہوئے، ورنہ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں اداکار کے چاہنے والے ان کے گھر کے باہرآکرشاہ رخ کی ایک جھلک دیکھنے کو بےتاب رہتے تھے۔

سال 1980 سےچھوٹی اسکرین کیریئرکا آغاز کرنے والے شاہ رخ خان نے 1992 میں سُپرہٹ فلم “دیوانہ” سے بالی ووڈ ڈیبیو کیا اورپھر پیچھے مڑ کرنہیں دیکھا۔ اداکار کے کریڈَٹ پر بےشمار کامیاب ترین فلمیں ہیں

Facebook Comments