جمعہ 19 اپریل 2024

سچن ٹنڈولکر نے آئی سی سی سے بلے بازوں کی حفاظت کے لیے بڑا مطالبہ کردیا

سچن ٹنڈولکر نے آئی سی سی سے بلے بازوں کی حفاظت کے لیے بڑا مطالبہ کردیا

سابق عظیم بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فاسٹ یا اسپن باولنگ سے قطع
نظر بلے بازوں کے لیے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دے۔حال ہی میں دبئی میں
کھیلے گئے انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں کنگز الیون پنجاب کے فیلڈر نکلوس
پوران کی جانب سے پھینکی گئی تھرو سن رائزرز حیدرآباد کے وجے شنکر کے ہیلمٹ
پر لگی جس کے بعد وہ زمین پر گر گئے۔

ٹنڈولکر نے اس واقعے کی
ویڈیو کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کھیل دن بدن تیز ہوتا جا رہا ہے
لیکن کیا یہ محفوظ بھی ہو رہا ہی حال ہی میں ہم نے ایک واقعہ دیکھا جو بہت
خطرناک ثابت ہو سکتا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس بات سے قطع نظر کہ
بلے باز اسپنر کا سامنا کر رہا ہے یا فاسٹ باولر کا، پیشہ ورانہ سطح پر بلے
باز کے لیے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیا جائے۔

Facebook Comments