جمعہ 29 مارچ 2024

حکومت (ق) لیگ کو ناراض نہیں ہونے دے گی ،فردوس عاشق

حکومت (ق) لیگ کو ناراض نہیں ہونے دے گی ،فردوس عاشق

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت (ق) لیگ کو ناراض نہیں ہونے دے گی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خاندانوں کے اندر گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں۔ وزیراعظم کا اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنا وقت کی ضرورت ہے۔ ق لیگ کو لگتا ہے نظر انداز کیا گیا تو منالیں گے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت (ق) لیگ کو ناراض نہیں ہونے دے گی۔ (ق) لیگ سمیت دیگر اتحادیوں کو سمجھ ہے کہ پاکستان کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اگر (ق) لیگ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو انہیں منا لیں گے۔ ہمیں اپنے اتحادیوں پر فخر ہے۔ وزیراعظم کا اتحادیوں کو اعتماد میں لینا وقت کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عوام کے ٹھکرائے گلگت بلتستان کا رخ کر رہے ہیں، نواز شریف عدالتوں کے مفرور ہیں،عوام انکی واپسی کی منتظر ہے۔

واضح رہےکہ وزیر اعظم کی جانب سے گزشتہ روز اتحادیوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا، تاہم مسلم لیگ ق نے وزیر اعظم کے ظہرانے میں شرکت نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کی وجہ حکومت کی جانب سے موثر رابطے کا فقدان بتا یا گیا تھا ۔

ظہرانے میں ایم کیوایم،جی ڈی اے اوربلوچستان عوامی پارٹی کےنمائندے شریک ہوئے۔

یا رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کے اجلاس میں ایاز صادق کے قومی سلامتی کے منافی بیان کو عوامی سطح پر اٹھانے کی ہدایت دی تھی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام فوج سے پیار کرتے ہیں، فوج مخالف بیانیے پرن لیگ میں تقسیم ہے۔

عمران خان نے ہدایت دی تھی کہ حکومتی بیانیہ اور اقدامات کو موثر طور پر اجاگر کیا جائے اور عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لائی جائے جبکہ وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو بھی متحرک کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Facebook Comments