جمعرات 25 اپریل 2024

فرانس میں حضرت محمد ﷺکےگستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف عمرکوٹ کےتاجر اور عوام سراپا احتجاج تاجروں

فرانس میں حضرت محمد ﷺکےگستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف عمرکوٹ کےتاجر اور عوام سراپا احتجاج تاجروں

فرانس میں حضرت محمد ﷺکےگستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف عمرکوٹ کےتاجر اور
عوام سراپا احتجاج تاجروں،اورعوام   کی اپیل پر عمرکوٹ سٹی میں مکمل شٹر
بندہڑتال شہر کی تمام تجارتی مراکز مکمل بند شہر میں ہڑتال کےباعث ٹریفک
معمول سے انتہائی کم شہر میں بڑا احتجاجی مظاہرہ حکومت پاکستان فوری طور پر
فرانس سے اپنا سفیر واپس بلائے عوام سے فرانس کی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ
کی اپیل کی۔آزادی اظہار کےنام نبی کریم ﷺ کی شان مبارکہ میں کسی صورت میں توہین رسالت
برداشت نہیں کی جائے گی عوام کا عزم آج عمرکوٹ سٹی میں فرانس میں نبی اکرم ﷺ
کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف عمرکوٹ کےتاجر عوام سراپا احتجاج
عمرکوٹ میں ایک ہفتے میں دوسری احتجاجاً  مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال تمام
کاروباری مراکز بند شہر میں سیکورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی اقدامات پولیس
کا گشت تھربازار سے بڑی احتجاجی ریلی جو شہر کا گشت کرتے ہوئے پریس کلب
پہنچی جہاں پر   تاجر رہنماؤں سماجی رہنماؤں شوکت ادیپوری ،علامہ ارشاد
احمد عرفانی،حاجی صابرعلی،مفتی  نعمان ضیائی،سید اشتیاق شاہ وغیرہ نے
مظاہرےسےخطاب کرتےہوئے  کہا کہ آج کا یہ اجتماع فرانس میں حضرت محمد ﷺ
کےگستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کرتا ہے اور حکومت پاکستان سے
مطالبہ کرتا ہےکہ فوری طور پرفرانس سے سفیر کو واپس بلایا جائے ایمانی جذبے
سے سرشار مسلمان آزادی اظہار کےنام پر آقائے دوجہاں حضرت محمد ﷺکی شان
مبارکہ کی توہین رسالت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ناموس رسالت اور حرمت رسول ﷺپر ہماری جان نچھاور ہے تاجر رہنماؤں نے کامیاب
ہڑتال پر عوام کو مبارکباد دی مظاہرے میں اور ہڑتال میں عمرکوٹ کی اقلیتی
برادری نے بھی بھرپور شرکت کی اس موقع پراقلیتی برادری سےوابستہ سماجی
سیاسی رہنماؤں کمارٹلوانی،برج لال نےخطاب کرتےہوئے کہا  کہ حضور اکرم
ﷺانسان ذات کےلیے رحمت العالمین تھے اور حضورﷺکی ذات مبارکہ میں کسطرح بھی
گستاخی کوبرداشت نہیں کیاجائے گا مظاہرے میں مظاہرین نے فرانس کے صدر  کا
پتلا نذرآتش کیا مظاہرے میں شریک لوگوں کا کہناتھا کہ غلامی رسول میں موت
بھی قبول ہے محبت  رسولﷺہمارےایمان کاحصہ ہےگستاخ رسول کی ایک ہی سزا سرتن
سے جدا کے مظاہرین فلک شگاف نعرے لگاتے رہے ۔

Facebook Comments