جمعرات 25 اپریل 2024

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ہی ترجمان محمد زبیر کی تردید کی تردید کردی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ہی ترجمان محمد زبیر کی تردید کی تردید کردی

عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’ میں نے کل ایک جلسے
میں کہا کہ لوٹوں کا گھیراؤ کرو تو میرے اپنے سپوکسن پرسن محمد زبیر صاحب
اس کی صفائیاں دے رہے تھے، میڈیا نے جب سوال کیا انہوں نے کہا نہیں نہیں ،
وہ ہم یہ نہیں کہہ رہے تھے، ہم وہ کہہ رہے تھےمریم نواز نے زور دیتے ہوئے کہا ’ ہم وہی کہہ رہے تھے کہ لوٹوں کا گھیراؤ
کریں گے انشاء اللہ ، لوٹوں کو چھپنے کی جگہ نہیں دیں گے، یہ لوٹے جب جب
اپنے حلقوں میں جائیں تو ان کو یہ احساس دلاؤ کہ یہ کتنا بڑا جرم کرکے آئے
ہیںانہوں نے کہا کہ اب نہ لوٹوں کو ووٹ ملے گا اور نہ دھاندلی کرنے والے اور
نہ دھاندلی کروانے والے بچیں گے، انہیں عوامی غیظ و غضب  کا سامنا کرنا پڑے
گا۔خیال رہے کہ جمعرات کو مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے کہا
تھا کہ لوٹوں کا گھیراؤ کیا جائے۔ رات کو محمد زبیر نے مریم نواز کی گھیراؤ
کرنے والی بات کی تردید کی اور کہا کہ اس ’گھیراؤ‘ سے مراد جسمانی گھیراؤ
کرنا نہیں تھا۔

Facebook Comments