جمعرات 25 اپریل 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےخاتون کوہ پیما مسز ونیزہ کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےخاتون کوہ پیما مسز ونیزہ کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خاتون کوہ پیما مسز ونیزہ نے ملاقات کی ہے۔

پاک
فوج کے ترجمان میجرجنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر
اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خاتون کوہ
پیما مسز ونیزہ کی ملاقات ہوئی جس میں آرمی چیف نے پاکستان کا نام روشن
کرنے پر مسز ونیزہ کی کارکردگی کو سراہا۔


اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسز ونیزہ دنیا کی واحد خاتون ہیں جو دنیا کے بلند ترین اور گہرے ترین مقام تک جا چکی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکے میجرجنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ مسز ونیزہ نے بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ سر کی جبکہ دنیا کے گہرے ترین سمندر “چیلنجر ڈیپ” میں غوطہ لگایا۔

Facebook Comments