ھفتہ 20 اپریل 2024

اپنی نوعمر دلہن کو قتل کرکے گھر میں دفن کرنے والا شخص جیل میں دم توڑ گیا

اپنی نوعمر دلہن کو قتل کرکے گھر میں دفن کرنے والا شخص جیل میں دم توڑ گیا

آسٹریلیا میں اپنی نوعمر دلہن کو قتل کرکے گھر میں دفن کرنے والا شخص
جیل میں دم توڑ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست نیو ساﺅتھ ویلز
کے رہائشی اس آدمی کا نام سٹیو فیسس تھا جس نے 1997ءمیں 21سال کی عمر میں
اپنی 18سالہ دلہن ڈائیلن کو قتل کردیا تھا اور اپنا جرم چھپانے کے لیے اس
کی لاش گھر میں ہی دفن کر دی تھی۔ تاہم پولیس اسے کے جرم کا سراغ لگانے میں
کامیاب ہو گئی اور اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں سے اسے
2018ءمیں ساڑھے 16سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق
سٹیو اور ڈائیلن کی شادی کو صرف تین ماہ ہوئے تھے جب سٹیو نے اس کی گمشدگی
کی رپورٹ درج کروادی۔ تین ماہ کی تلاش اور تفتیش کے بعد بالآخر پولیس حقیقت
سے آگاہ ہو گئی اور انہوں نے سٹیو کے گھر سے ڈائیلن کی باقیات دریافت کر
لیں۔تاحال سٹیو کی جیل میں ہونے والی موت کی حتمی وجہ سامنے نہیں آ سکی اور
پولیس اس کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Facebook Comments