جمعہ 26 اپریل 2024

خاتون ملازم کو ہراساں کرنیوالا بینک منیجر گرفتار، نوکری سے بھی برخاست

خاتون ملازم کو ہراساں کرنیوالا بینک منیجر گرفتار، نوکری سے بھی برخاست

اسلام آباد(دھرتی نیوز) خاتون ملازم کے ساتھ نازیبا حرکات اور  انہیں ہراساں کرنے والے بینک منیجر کو حراست میں لے لیا گیا۔  

اسلام آباد پولیس نے نجی بینک کے منیجر کو ساتھی خاتون ملازم کو  ہراساں کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو حراست میں لینے کے ساتھ ساتھ نوکری سے بھی برخاست کر دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک قواعد کے مطابق یہ ملزم کسی اور بینک میں ملازمت بھی نہیں کر سکے گا۔

خیال رہے کہ بینک منیجر کی ساتھی خاتون ملازم کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد وفاقی وزیر  برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی جانب سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا تھا کہ شہادتیں موجود ہیں، اس شخص کے خلاف فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔

شیریں مزاری نے کہا تھا کہ اگر ہم خواتین اوربچوں سے بدسلوکی روکنا چاہتے ہیں تو ہمیں سوچ  بدلنےکی ضرورت ہے۔

Facebook Comments