منگل 16 اپریل 2024

سعودی عرب نے غیر ملکی کارکنوں کو بڑی خوشخبری سنادی، معاہداتی پابندیاں نرم کرنے کا اعلان

سعودی عرب نے غیر ملکی کارکنوں کو بڑی خوشخبری سنادی، معاہداتی پابندیاں نرم کرنے کا اعلان

سعودی عرب نے غیرملکی ورکرز پر عائد معاہداتی پابندیاں نرم کرنے کا
اعلان کر دیا۔ عرب نیوز کے مطابق یہ اعلان سعودی وزارت برائے انسانی وسائل و
سماجی ترقی کی طرف سے کیا گیا ہے۔ وزارت نے اس حوالے سے قانون سازی بھی کر
لی ہے جو آئندہ سال مارچ سے لاگو ہو گی۔ وزارت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ
اس اقدام سے سعودی لیبر مارکیٹ دیگر ممالک کے لیے مزید پرکشش بنے گی اور
زیادہ غیرملکی ورکرز اس طرف راغب ہوں گے۔

سعودی عرب میں تعینات
پاکستانی سفیر راجا علی اعجاز نے سعودی حکومت کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار
کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی ورکرز کی سپانسرشپ ٹرمز میں نرمی سے پاکستانی
ورکرز بھی مستفید ہوں گے۔ ہم وزارت برائے انسانی وسائل و سماجی ترقی کو اس
اقدام پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس نرمی سے غیرملکی ورکرز اور ان کے
ملازمت دہندگان کے مابین تعلق خوشگوار اور بہتر ہو گا۔‘‘

Facebook Comments